109 Views

خیبرپختونخوا کے تمام انتظامی سیکرٹریز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے محکمہ انتظامی امور کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق تمام سیکرٹری گزشتہ سال کے اثاثے ڈیکلیئر کریں، انتظامی محکموں کے سیکرٹریز تمام اثاثوں اور آمدن کے ذرائع واضح کریں۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ سیکرٹریز کی ترقی کا انحصار اثاثہ جات کی ڈیکلیریشن پر منحصر ہوگا۔